جی میل میں نیا اکائونٹ بنانا:
اپنے برائوزر کو استعمال کرتے ہوئے gmail.com کی ویب سائٹ کو کھولیں۔
ویب سائٹ میں سب سے اوپر دائیں طرف نیو جی میل (New Gmail?) کے سامنے "کریئیٹ این اکائونٹ" (Creat an Account) کا آپشن موجود ہے۔ اس پر کلک کریں۔
کریئیٹ این اکائونٹ پہ کلک کرتے ہی ایک فارم آپ کے سامنے آجائیگا جہاں مطلوبہ معلومات کو درستگی سے مہیا کرنا ہوگا تاکہ ای میل اکائونٹ حاصل کیا جاسکے۔
اس فارم میں سب سے پہلے نام کا خانہ موجود ہے جہاں اپنے نام کا پہلا اور آخری حصہ لکھنا لازمی ہے۔
اگلا خانہ" چوز یور یوزر نیم" (Choose your username) کا ہے۔ یہاں آپ اپنے ای میل ایڈریس میں جو الفاظ استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ لکھیں گے۔ جیسے ہی آپ اپنا مطلوبہ ای میل لکھ کر اگلے خانے میں جائیں گے۔ جی میل یہ چیک کرنا شروع کردیگا کہ کہیں آپکا مطلوبہ ای میل پہلے کسی اور نے تو نہیں حاصل کرلیا؟ ایسی صورت میں "چوز یور یوزر نیم" کے خانے کے نیچے ایک پیغام نظر آئیگا کہ "آپ یہ ای میل ایڈریس حاصل نہیں کرسکتے" بصورت دیگر اپنے ای میل کو حاصل کرنے میں آپ کو کوئی مشکل نہیں ہوگی۔
اگلا خانہ کرئیٹ اے پاسورڈ کا ہے جہاں آپ اپنا مطلوبہ پاسورڈ لکھیں گے۔ یوزر نیم اور پاسورڈ ہی وہ اہم معلومات ہیں جو ہر بار اپنے اکائونٹ میں لاگ ان کے لیے استعمال ہونگی لہذا جو بھی پاسورڈ استعمال کریں اسے اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ اس کے بعد کنفرم پاسورڈ کے خانے میں دوبارہ یہی پاسورڈ لکھ دیں۔
اسی طرح برتھ ڈے اور جنڈر کی معلومات مہیا کریں۔
موبائل فون اور "یور کرنٹ ای میل ایڈریس" (Your current email address) کی معلومات دینا ضروری نہیں ہیں۔ یہ معلومات ای میل اکائونٹ ہیک ہوجانے یا پاسورڈ بھول جانے کی صورت میں اپنے موبائل یا دوسرے ای میل ایڈریس سے اکائونٹ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کام آتے ہیں۔
پروو یو آر ناٹ آ روبوٹ (Prove you’r not a robot) کے خانے میں اوپر نظر آنے والے الفاظ کو نیچے موجود ٹیکسٹ فیلڈ میں ٹھیک ٹھیک لکھنے کی کوشش کریں۔ اگر الفاظ سمجھ نہ ائیں تو ساتھ موجود ریفریش کے بٹن سے الفاظ تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔
آخر میں آپ کو گوگل کی ٹرمز آف سروس Terms of service اور پرائیویسی پالیسی Privacy Policy سے متفق ہونا ضروری ہے۔ لہذا I agree to the Google Terms of Service and Privacy Policy کے چیک باکس کو منتخب کریں اور نیکسٹ اسٹیپ (Next Step) کے بٹن پہ کلک کردیں۔
لیجیے پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا اور آپ نے اپنا پہلا ای میل حاصل کرلیا ہے۔ اگلا مرحلہ کرئیٹ یور پروفائل (Create your profile) کا ہے، یہاں سے آپ اپنی تصویر اور دیگر معلومات کی سیٹنگ کرسکتے ہیں۔ آپ اپنے پروفائل کو بعد میں بھی اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔
اس کے بعد نیکسٹ اسٹیپ (Next Step) کے بٹن پہ کلک کریں۔
جیسے ہی آپ نیکسٹ اسٹپ کے بٹن پہ کلک کریں گے، جی میل آپ کو خوش آمدید کہے گا اور بتائے گا کہ آپ کا نیا ای میل ایڈریس یہ ہے ساتھ ہی نیچے Continue to Gmail کا کا بٹن موجود ہے۔ اس پہ کلک کریں اور اپنے ای میل اکائونٹ کا لطف اٹھائیں۔